لاک ڈاؤن ہے تو بال نہیں کاٹو گے ؟ مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا گیا

لاک ڈاؤن ہے تو بال نہیں کاٹو گے ؟ مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا گیا
لاک ڈاؤن ہے تو بال نہیں کاٹو گے ؟ مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا گیا

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی ریاست بہار میں  لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر ایک حجام کو گولیاں  مار کر قتل کردیا گیا ۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں درجنوں افراد نے حجام کے گھر پر دھاوا بول کر اسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق 40 سالہ حجام دنیش ٹھاکر کو درجنوں افراد نے زبردستی گھر سے اٹھایا اور دکان پر چلنے کو کہا ۔ حجام نے بال کٹوانے کے خواہشمند افراد کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کا کہا تو وہ مشتعل ہوگئے۔

درجنوں افراد نے حجام کے انکار پر مشتعل ہو کر اس پر لاتوں ، گھونسوں اور ڈنڈے برسادیے، دنیش کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان نے اس کے سر میں گولیاں مار کر اسے قتل کردیا اور لاش دوسرے گاؤں میں پھینک دی۔

اگلے دن 40 سالہ حجام کی مسخ شدہ لاش ملی ۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کا بیان ریکارڈ کیا جس نے ساری کہانی بتادی۔ پولیس نے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -