سونے کی قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمت میں مزید کمی
سونے کی قیمت میں مزید کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے کمی واقع ہو گئی ۔ پانچ روز کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت 2250 روپے گر چکی ہے۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 94 ہزار 500 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 258 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 18 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 35 ڈالر سستا ہوا تاہم ہفتہ کو نرخ 22 ڈالر بڑھ گئے تھے، آج فی اونس سونا 8 ڈالر کمی سے 1698 ڈالر پر آگیا۔

مزید :

بزنس -