پاکستان میں کورونا کا اس طریقے سے علاج شروع کرنے کا فیصلہ جس  کے بارے میں کئی ممالک ابھی صرف منصوبے ہی بنا رہے ہیں

پاکستان میں کورونا کا اس طریقے سے علاج شروع کرنے کا فیصلہ جس  کے بارے میں کئی ...
پاکستان میں کورونا کا اس طریقے سے علاج شروع کرنے کا فیصلہ جس  کے بارے میں کئی ممالک ابھی صرف منصوبے ہی بنا رہے ہیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے جناح ہسپتال میں بدھ کے روز سے کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق جناح ہسپتال میں پہلی بار پلازمہ تھراپی کا کلینیکل ٹرائل شروع ہونے جارہا ہے، ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازمہ لگادیا جائے گا ، آئندہ چند روز میں پلازمہ پیسیو امیونائزیشن تھراپی بھی شروع کردی جائے گی۔

کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کے حوالے سے این آئی بی ڈی اور جناح ہسپتال میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ لگنے کے بعد 2 سے 4 دن میں کورونا کے مریض کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -