ایک اور ملک سے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،  کہاں سے آئے ہیں اور ان مسافروں کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟

ایک اور ملک سے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،  کہاں سے آئے ہیں اور ان مسافروں ...
ایک اور ملک سے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،  کہاں سے آئے ہیں اور ان مسافروں کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک بحرین میں کورونا کی وجہ سے پھنسے ہوئے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

کورونا کی وجہ سے عائد فضائی سفر پر پابندی کے باعث بحرین میں پھنس جانے والے 150 پاکستانیوں کو نکال لیا گیا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8292 کے ذریعے 150 پاکستانی بحرین سے کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرین سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، انہیں گڈاپ اور کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 23 اپریل کو بھی بحرین سے 136 پاکستانی گلف ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -