بابر اعظم کی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس ،بہترین بیٹنگ کا سب سے موثر راز بتا دیا

بابر اعظم کی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس ،بہترین بیٹنگ کا سب سے موثر راز بتا ...
بابر اعظم کی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس ،بہترین بیٹنگ کا سب سے موثر راز بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دیں جس میں انہوں نے بلے بازی کے بہت سے گر بتائے۔پی سی بی ذرائع کے مطاب بابراعظم نے خواتین کرکٹرز کو مختلف کنڈیشنز اور حالات میں بلے بازی سے متعلق گر بتائے۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں تحمل مزاجی اورپارٹنرشپ بنانےکی کوشش کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں کہ گیندکواس کے میرٹ کے مطابق کھیلیں۔پی سی بی کے مطابق 35خواتین کرکٹرز پر مشتمل سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے کیا گیا۔

مزید :

کھیل -