وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ،کیا قادیانی ممبر شامل ہوا؟بڑی خبر آگئی

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ،کیا قادیانی ممبر شامل ...
وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ،کیا قادیانی ممبر شامل ہوا؟بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے جس میں کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کر لیا ہے، ۔ان کا کہنا ہے کہ کمیشن میں ہندو اور مسیحی برادری سے 3،3 اور سکھ برادری سے2، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک، ایک ممبر شامل ہے جبکہ سندھ کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے چیلا رام کیولانی قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا جب کہ وزارت کی دونوں سمریوں میں بھی قادیانی شامل نہیں کیے گئے تھے۔نور الحق قادری کے مطابق مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدالخبیرآزاد مسلم ممبر ہوں گے جب کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بہ لحاظ عہدہ کمیشن کے ممبر ہوں گے اور سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کمیشن کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -