سعودی عرب میں کورونا کے کیسز پاکستان سے کہیں زیادہ لیکن ہلاکتیں بہت کم

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز پاکستان سے کہیں زیادہ لیکن ہلاکتیں بہت کم
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز پاکستان سے کہیں زیادہ لیکن ہلاکتیں بہت کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد پاکستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس وبا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں وطن عزیز سے کہیں کم ہیں۔

جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق منگل کے روز سعودی عرب میں کورونا کے ایک ہزار 595 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 251 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں اب تک  22 ہزار 49 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں منگل کے روز کورونا کی وجہ سے 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مملکت میں وبا کی نذر ہونے والوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان سے لگ بھگ 8 ہزار زائد کیسز سامنے آتے ہیں لیکن ہلاکتوں کی تعداد پاکستان سے آدھی سے بھی کم ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے 200 جبکہ پاکستان میں  514 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔