کورونا کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حالت اب کیسی ہے ؟جانئے

کورونا کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حالت اب کیسی ہے ؟جانئے
کورونا کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حالت اب کیسی ہے ؟جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں، کل دوبارہ کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آج مجھے قرنطینہ میں 9 واں دن ہے اور اب میں بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں معمولی تکلیف تھی لیکن یہ علامتیں اب بہت بہتر ہیں، کل دوبارہ ٹیسٹ کراوں گا۔گورنر سندھ نے اپنے لیے دعا کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نہایت مہربان ہے۔

خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس کے بعد وہ خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے تھے۔

مزید :

قومی -