بجٹ سے قبل ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے

  بجٹ سے قبل ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے

  

ملتان (نیوز رپورٹر)(ایف بی آر) نے تبادلوں کا جھکڑ چلادیا۔ بجٹ 2020-21 ء سے قبل گریڈ20اور 21کے 36افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردگئے تفصیل کے مطابق ماڈل کسٹم ٹرانزٹ سیکرٹری ایف بی آر زاہد محمود نے ملتان، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے کلکٹریٹ اور انٹیلی جنس کے گریڈ 20اورگریڈ21کے 36افسران کے فوری تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ ملتان کلکٹریٹ سے فیاض انور کو ڈائریکٹر(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

انٹرنل آڈٹ نارتھ کسٹم اسلام آباد تعینات کردیاگیاہے ان کی جگہ منیزہ مجید کو لاہور سے ملتان ماڈل کسٹم کلکٹریٹ میں تعینات کیاگیاہے۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان ڈاکٹر عدنان اکرم کو کلکٹر کسٹم ایجوڈیکشن اسلام آبادپوسٹ کیاگیاجبکہ چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سید اسد رضا رضوی کو ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس لاہور تعینات کرکے ڈائریکٹرکسٹم ملتان کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدرآباد، پشاور، فیصل آباد سمیت دیگر ریجنز کے 36افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں مزید افسران کے تبادلے متوقع ہیں۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -