خیبر پختونخوا حکومت کا 8سے 16 مئی تک ہوٹلز ،سیاحتی مقامات اور عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان 

خیبر پختونخوا حکومت کا 8سے 16 مئی تک ہوٹلز ،سیاحتی مقامات اور عوامی پارک بند ...
خیبر پختونخوا حکومت کا 8سے 16 مئی تک ہوٹلز ،سیاحتی مقامات اور عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظرآٹھ سے 16 مئی تک شمالی علاقہ جات گلیات, کاغان, سوات,دیر اور چترال کے سیاحتی مقامات, ریزورٹس، ہوٹلز اور اس کے آس پاس کے تفریحی مقامات اور عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیاحت کا ارادہ رکھنے والے افراد ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت اور زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر مذکورہ بالا ایام میں گلیات، کاغان وادی، سوات دیر اور چترال نہ آئیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نےعیدکےموقع پر صوبہ بھر میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے ،آٹھ  سے 16 مئی تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں بھی مکمل طور پر بند ہوں گی.