ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کو کسی قسم کی کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ زائچہ اچھا ظاہر کر رہا ہے۔ امید ہے کہ اب بہتری کی خبر ہے اور کسی بھی قسم کی بڑی تبدیلی یا خطرہ موجود نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 جلد شفا یاب ہوں گے۔ مشکلات ہر روز کم ہوتی جا رہی ہیں۔ اب وہ صورت حال نہیں ہے۔ جس میں کوئی خطرہ دکھائی دیتا ہو۔ آپ بالکل بے فکر رہیں۔ اچھی خبر ہی ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 کچھ معاملات میں ابھی آپ کی سخت توجہ کی اشد ضرورت ہے اور آپ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ ان پر نظر رکھیں، ورنہ بات آپ کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے،خصوصاً آج۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آپ ضرورت سے زیادہ مت سوچیں اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ وہ جو ہمارے حق میں بہتر ہوگا وہی کرے گا۔ آپ اس معاملے میں بالکل بے بس ہیں۔ سب اس پر چھوڑ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ زیادہ مت سوچیں۔ ماضی میں جو ہونا تھا وہ ہو چکا۔ اب کیا کرن اہے صرف آنے والے دنوں کا خیال کرنا ہے اور خود بھی تھوڑی سی ہمت پکڑیں۔ اللہ بڑا ہی مہربان ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آج ایک اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ آپ جس بات سے پریشان تھے۔ ان شاءاللہ اس کا حل بھی مل جائے گا اور آپ پریشانیاں ختم ہوتی تیزی سے دیکھیں گے۔ مالی فائدہ بھی ہوگا۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 ان دنوں آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اور ماضی میں جو نقصانات ہوئے تھے۔ اب ان کا ازالہ بھی ممکن دکھائی دیتا ہے، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 کچھ سازشی لوگ ابھی بھی اپنی چالیں چلنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو اس کا اندازہ بھی ہے پھر بھی ان سے دور نہیں ہو رہے۔ ابھی وقت ہے، سوچ سمجھ کر چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ابھی مزید دو تین یوم درکار ہیں۔ صورت حال کی بہتری میں اس لئے جلد بازی مت کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس سے کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ آج خاموشی بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 امید ہے ان شاءاللہ روزگار کے حوالے سے آپ کوئی اب نیا سلسلہ غیبی انداز سے مل سکتا ہے۔ پچھلے دنوں جو مشکل وقت گزارہ ہے۔ اب جلد اس کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کی اچھی بہتر سوچ بحکم اللہ حالات کو بدلنے میں بے حد شاندار مددگار ہو سکتی ہے۔ اب خود کو بدلنے کا وقت ہے، ماضی میں جو کچھ ہو چکا اس کو اب بھول جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 سفر اچھا جا رہا ہے۔ منزل اب قریب ہے اور برسوں سے جاری مشکلات بھی اب بڑی جلد حل ہوں گی۔ آپ اب ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو نا دھرائیں تو بہتر ہے۔