شمعونہ قیصرانی کے فیصلے کا نواز شریف اور جہانگیر ترین کے کیس  پر کیا اثر پڑے گا؟ سابق اٹارنی جنرل نے اہم نقطہ اٹھادیا

شمعونہ قیصرانی کے فیصلے کا نواز شریف اور جہانگیر ترین کے کیس  پر کیا اثر پڑے ...
شمعونہ قیصرانی کے فیصلے کا نواز شریف اور جہانگیر ترین کے کیس  پر کیا اثر پڑے گا؟ سابق اٹارنی جنرل نے اہم نقطہ اٹھادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ شمعونہ قیصرانی کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کو نواز شریف اور جہانگیر ترین کے فیصلوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکر ان کو ری ویو کرنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 62 ون ایف کے معاملے پر قانون سازی ہونی چاہیے اور پارلیمنٹ کو بیٹھ کر اس قانون کو دیکھنا چاہیے۔شمعونہ قیصرانی کا فیصلہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔نواز شریف کیس میں اقامہ نہ ظاہر کرنا کوئی بڑی بات نہیں تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  سپریم کورٹ نے صوبائی اسمبلی کی لیگی امیدوار شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار  دیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے تھے  کہ الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورا کرنا چاہئے تھے۔معصومانہ غلطی کے باعث کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی ہے۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ رکن اسمبلی غیرقانونی اثاثے بنانے اور فوائد حاصل کرنے کیلئے چھپانے پر ہی نااہل ہوگا۔

مزید :

قومی -