پاکستان نے دو ملکوں پر سفری پابندی عائد کردی

پاکستان نے دو ملکوں پر سفری پابندی عائد کردی
پاکستان نے دو ملکوں پر سفری پابندی عائد کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )  افغانستان اور ایران سے زمینی راستے سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق  5 سے 20 مئی تک ہوگا۔ ایران اور افغانستان کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔5مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کے مسافروں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس دوران ایران اور افغانستان میں موجود پاکستانی شہری واپس آسکیں گے، افغان شہریوں کو انتہائی ضروری طبی امداد کیلئے اجازت دی جائے گی۔

مزید :

قومی -