ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ثناء جاوید

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ثناء جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ قانون تو ہرملک میں موجود ہوتاہے لیکن اس پر عملدرآمد کرانا بھی ضروری ہے تاکہ غلط کام کرنے والوں کا راستہ روکا جاسکے۔ ثنا جاوید نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے میں برائیوں میں اضافے کی بنیادی وجہ لوگوں کی خاموشی ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جب ہم معاشرے میں ہونیوالی زیادتیوں پر خاموش رہتے ہیں تو ان میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہوتا ہے۔ 

مزید :

کلچر -