معاشرے سے عدم برداشت ختم کرنا ضروری ہے،ثانیہ سعید

معاشرے سے عدم برداشت ختم کرنا ضروری ہے،ثانیہ سعید

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ  ثانیہ سعید نے کہا کہ جو غصہ ظلم  کے خلاف ہے وہ مقدس ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں آج بھی 1856 کے قوانین رائج ہیں جو اس وقت کے حاکموں کیلئے بنائے گئے تھے لیکن آج ہم جمہوری معاشرے میں ہیں تو بھی انہی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے،اگر ان میں تھوڑی بہت ترامیم بھی کی گئی ہیں تو اس سے بہتری آنے کی بجائے بیگاڑ پیدا ہوا ہے۔ثانیہ سعیدنے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنے معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کرنا ہے تو ہمیں دوسروں کی بجائے اپنی تربیت کرنا ہو گی، سکول میں بیس بال کھیلتی تھی اور میری کلاس فیلوز آج بھی جب ملتی ہیں تو مجھے کپتان کہتی ہیں۔

مزید :

کلچر -