سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں، سدرہ نور

سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں، سدرہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر،اداکارہ و گلوکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔سدرہ نور نے کہا کہ  اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے سٹیج پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہوں مگر آج تک مجھ پر پابندی لگی اور نہ ہی کوئی وارننگ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سٹیج ڈرامہ میں آنے والے نئے فنکاروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 

مزید :

کلچر -