اداکار علی انصاری اور صبو ر علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 اداکار علی انصاری اور صبو ر علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)  ٹیلی ویژن کے معروف اداکارعلی انصاری اورمنفرد کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبورعلی زندگی بھرکیلئے ہمسفربن گئے۔ شوبزانڈسٹری سیوابستہ اس جوڑی نے فوٹواور ویڈیوشیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں سے شیئرکی۔صبورعلی نے علی انصاری کے ہمراہ گلے میں ہارڈالیایک تصویراپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریرکیا ’بات پکی‘۔ صبورعلی نے لکھا کہ ہماری فیملی کی نیک تمناؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیزشخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنیجارہی ہوں۔داکارعلی انصاری نے بھی انسٹاگرام پرصبورعلی کے ساتھ تصویرشیئرکی۔اورلکھا کہ ’بات پکی‘ اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں لیکن سب سیاہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔علی انصاری نے صبورعلی کومخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آپ کوکوئی سفرتنہا نہیں کرنا پڑے گا۔ شوبزشخصیات اورمداحوں کی جانب سیجوڑے کیلییمبارکباد اورمستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -