2بینک ڈیفالٹر شہریوں کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم 

2بینک ڈیفالٹر شہریوں کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے 2 بینک ڈیفالٹر شہریوں کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ڈیفالٹرز کی جوہر ٹاؤن جی تھری بلاک میں واقع جائیداد نیلامی کے لئے 6 مئی کی تاریخ بھی مقرر کر دی بینکنگ عدالت نمبر ایک کے جج نے فیصل بنک کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر سماعت کی بینک کے وکیل کا موقف تھا کہ حاجی عبداللہ اور سمیرا سلطان نے بنک سے قرض لیا، عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹر حاجی عبداللہ اور سمیرا سلطان کے خلاف 89 لاکھ 3 ہزار کی ڈگری جاری ہو چکی ہے عدالتی ڈگری کے بقایات جات  64 لاکھ 1 ہزار روپے تاحال ادا نہیں کئے جا رہے، عدالت سے استدعاہے کہ بینک ڈیفالٹرز کی رہن رکھوائی گئی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیا ۔

مزید :

علاقائی -