والدین کیساتھ بچوں کی احاطہ عدالت میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

 والدین کیساتھ بچوں کی احاطہ عدالت میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

  

لاہور(نامہ نگار) کورونا مقدمات کی تیسری لہر کے دوران عید کے موقع پر بچوں کی والدین سے احاطہ عدالت میں ملاقاتیں نہیں ہوسکیں گی تاہم شیڈول بچوں کی ملاقاتیں ناراض والدین کے گھروں میں کروائی جائینگی اس سلسلے میں سینئر سول جج لاہور نے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے جس میں فاضل جج نے کہاہے کہ بچوں کی گھروں میں ملاقاتوں کیلئے بیلف مقرر کئے جائینگے۔

یادرہے کہ کورونا وائرس سے قبل ناراض میاں بیوی کی بچوں سے عید کے موقع پر ملاقاتیں احاطہ عدالت میں کروائی جاتی تھیں۔

مزید :

علاقائی -