ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5گھروں کا صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5گھروں کا صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شجاع کے گھر سے4لاکھ60ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے محسن انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکوؤں نے ابرار نقوی کے گھر گھس کر3لاکھ10ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منظور واہلہ کے گھر سے 1لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکووں نے امیر خان کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا،گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے سعد زبیر سے 40ہزار نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اشعر وقاص سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ارسلان سے30ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ فیکٹری ایریا اور سبزہ زار سے گاڑیاں اور سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -