ریڑھی بان پر تشدد ثابت ہونے پر ایس ایچ او نشترکالونی معطل 

   ریڑھی بان پر تشدد ثابت ہونے پر ایس ایچ او نشترکالونی معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ریڑھی بان پر تشدد ثابت ہونے پر ایس ایچ او نشترکالونی انسپکٹر محمد حسیب کو معطل کر دیا  ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او نشتر کالونی نے اختیارات سے تجاوزکیا ڈی آئی جی آپریشنز نے تشدد کا نشانہ بننے والے ریڑھی بان سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اوراُس سے اظہار ہمدردی کیا ساجد کیانی نے جذبہ خدمت خلق کے تحت ریڑھی بان کے مالی نقصان کا بھی ازالہ کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمدو دیگر افسران بھی موقع پر موجودتھے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالہ سے تشددکے متحمل نہیں ہو سکتے۔
 پولیس افسران قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -