لڑکی قتل معاملہ، شارق جمال کا جائے وقوعہ  کا دورہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

لڑکی قتل معاملہ، شارق جمال کا جائے وقوعہ  کا دورہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں 26 سالہ ماہرہ کے قتل کے معاملہ پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ نوید ارشاد کی سربراہی میں مقامی اور سی آئی اے پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 
 ایس پی کینٹ نوید ارشاد نے مزید بتایا کہ سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -