سابق ایس ایس پی کیخلاف ریفرنس، نیب گواہان  طلب

سابق ایس ایس پی کیخلاف ریفرنس، نیب گواہان  طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ملوث سابق ایس ایس پی جنیدارشد کے کیس میں نیب کے گواہوں کو 26مئی تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی  احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی گزشتہ روزملزم جنید ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر وہیل چئیر پر عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے وکیل نے میڈیکل رپورٹس کے لئے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ جنید ارشد دل کے مریض ہیں، جنید ارشد جیل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج رہے، ملزم جنید ارشد کی تینوں شریانیں بند تھیں ملزم کہ بائی پاس سرجری بھی ہوچکی  جنید ارشد کی ایک شریان کا مسئلہ ابھی بھی باقی ہے، ملزم کو میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی جارہیں، ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میرا بھائی ڈاکٹر ہے، میں اس سے بیماری کا کنسلٹ کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے رپورٹس فراہم نہیں کی جارہیں، پی آئی سی والے اب جو سرجری کرنا چاہتے ہیں وہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے فاضل جج نے آئندہ سماعت پر درخواست پر بحث کے لئے وکلاء کو طلب کرلیا،نیب کے مطابق ملزم جنید ارشد پر دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -