14سالہ لڑکی سے بداخلاقی ثابت‘ 2مجرموں کوعمر قید، جرمانے کی سزا کا حکم 

14سالہ لڑکی سے بداخلاقی ثابت‘ 2مجرموں کوعمر قید، جرمانے کی سزا کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 14سالہ صبیحہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے دوکزن مجرموں کو3سال بعدعمر قید اور50،50ہزار روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنا دیا  ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے مجرموں کو مذکورہ بالاسزاکاحکم سنایا،تھانہ سبزہ زار پولیس نے مذکورہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنے پر دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کررکھاتھا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اپنی ہی کزن کو زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنایا ملزمان کے خلاف میڈیکل بھی عدالت پیش کیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مجرموں علی حیدر شیخ اور محمد رمضان نے پولیس تفتیش میں اقبال جرم کیا عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں مجرموں کو مذکورہ بالاسزکاحکم سنا دیا ۔

مزید :

علاقائی -