مارک سیلبی نے چوتھی بار ورلڈسنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا 

  مارک سیلبی نے چوتھی بار ورلڈسنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) انگلینڈ کے مارک سیلبی نے 2021 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے ہم وطن حریف شان مورفی کو 15-18 سے ہرا کر چوتھی بار یہ ایونٹ اپنے نام کیا۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کروسبیل تھیٹر، شیفیلڈ میں کھیلا گیا جس میں عالمی نمبر 4 انگلینڈ کے مارک سیلبی نے عالمی نمبر 7 ہم وطن حریف شان مورفی کو بیسٹ آف 35 فریمز میں سخت مقابلے کے بعد 15-18 سے شکست دی اور چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل وہ 2014، 2016 اور 2017 میں یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔ 37 سالہ سیلبی اب تک 20 رینکنگ ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں فاتح کھلاڑی نے کہا کہ کامیابی محنت کا نتیجہ ہے اور ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔