میڈ رڈ اوپن، ایسلی بار ٹلی اور کو یٹواکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

میڈ رڈ اوپن، ایسلی بار ٹلی اور کو یٹواکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (اے پی پی)ایشلی بارٹی نے ایگا شیوتک پولینڈ، پیترا کویتوا نے  ویرونیکا کدرمتووا، پاؤلا بادوسا نے ایناستیجا سیوستوا، بلینڈا بنچچ نے انس جابر کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے پولینڈ کی ایگا شیوتک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 5-7 اور 4-6 رہا۔ جمہوریہ چیک کی پیترا کویتوا نے روس کی ویرونیکا کدرمتووا کو سخت مقابلے بعد 3-6، 6-4 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سپین کی پاؤلا بادوسا نے لٹویا کی ایناستیجا سیوستوا کے خلاف 7-6، 6-7 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بنچچ کو تیونس کی انس جابر کے خلاف واک اوور مل گیا۔ انس جابر دوسرے سیٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہو گئیں اور نہیں میچ سے دسبتردار ہونا پڑا۔ بنچچ نے پہلے سیٹ میں 6-7 سے کامیابی حاصل کی تھی۔