سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنا مشن ہے، ماریہ طور

سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنا مشن ہے، ماریہ طور

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی سکواش کی نامو رویمن کھلاڑی ماریہ طور نے کہا کہ کھیل سے بے حد لگاؤ ہے اور ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ میں پوری دنیا میں ملک کانام روشن کرسکوں اور اس کے لئے ہر ایونٹ میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترتی ہو ں ماریہ نے کہا کہ کیرئیر میں ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل میری اولین ترجیح رہی ہے اور اب کورونا کے باعث ایونٹس التواء کا شکار ہیں جن کے آغاز کا شدت سے انتظار کررہی ہوں ماریہ طور نے کہا کہ سکواش مشکل کھیل ہے مگر پاکستان میں اس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے سکواش فیڈریشن کی اس حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -