کورونا کے بڑھتے کیسز: آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی 

  کورونا کے بڑھتے کیسز: آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی 

  

  

دہلی (اے پی پی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی صورتحال کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو دونوں میں چارکھلاڑیوں اور تین سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے آئی پی ایل کے بقیہ میچز کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں اور مقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل تک دعوی کیا جا رہا تھا کہ آئی پی ایل کیلئے تیار کردہ بائیو سکیور ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -