سٹیٹ لائف انشورنس کے افسران کا ادارہ کی ترقی میں اہم کردار ہے،شاہد جمال

سٹیٹ لائف انشورنس کے افسران کا ادارہ کی ترقی میں اہم کردار ہے،شاہد جمال

  

لاہور(پ ر) قومی ادارہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے افسران ادارہ کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور جذبہ خدمت  کے ساتھ ہر وقت پرعزم ہیں ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ لائف انشورنس آفیسرز کی واحد نمائندہ تنظیم کے نائب صدر شاہد جمال نے اجلاس میں کیا انہوں نے چیئرمین اسٹیٹ لائف جاوید حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمداذکار خان و دیگر انتظامیہ کا افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کا دیرینہ مسئلہ کامیابی سے حل کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ تمام افسران جذبہ خدمت کے تحت ادارہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں اس موقع پر افسران نے آل پاکستان اسٹیٹ لائف آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو ہار پہنائے گلدستہ پیش کئے تقریب میں عبدالرزاق رانجھا، محمود الحسن، عدنان قریشی و دیگر شریک ہوئے۔

مزید :

کامرس -