کورونا وائرس نے کاروباری شعبے کو شدید نقصان پہنچایا،ملک نعیم

 کورونا وائرس نے کاروباری شعبے کو شدید نقصان پہنچایا،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک میں کاروباری حالات شدید دگرگوں حد تک پہنچا دیئے ہیں۔ کاروباری طبقہ بندشوں اور پابندیوں سے پیدا ہونے والے بحران سے خوفزدہ ہے۔ کاروباری طبقے کو درپیش چیلنجز مہنگائی ٹیکسز، کام کرنے میں بندشیں پابندیوں سے  بزنس کمیونٹی کیلئے مشکلات آئے روز بڑھ رہی ہیں۔ حکومت تاجر کمیونٹی اور تجارتی مراکز کیلئے موثر جامع حکمت عملی لے کر آئے۔

 جس میں تاجروں کو مسائل کا موثر حل دیا جائے۔  تاجروں کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکومت تاجر برادری کے ساتھ ہمدردانہ اور تاجر دوست رویہ اختیار کرے۔ تاجر مشکلات اور کاروباری امور کی رکاوٹوں میں مزید پابندیاں اور مشکلات جھیلنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ حکومت تاجروں کے کاروبار دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سنجیدہ اور مسئلے کے پائیدار حل کی طرف آئے۔