ذکر اللہ مجاہد نے کورونا ویکسین لگوا لی

  ذکر اللہ مجاہد نے کورونا ویکسین لگوا لی

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر میں عوام کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ایکسپو سنٹر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست راؤی کا شکار ہے مزید بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔کورونا ایکسپو سنٹر انتظامیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کو آگے بڑھائے تاکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ویکسینیشن ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر کے دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

 س موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کورونا ویکسین بھی لگوائی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہریوں سے عملہ کے رویہ اور ویکسینیشن کے تاثرات مثبت اور خوش آئندہ ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -