لیسکو کے شہید ملازمین کی فیملیز میں عید تحائف تقسیم

 لیسکو کے شہید ملازمین کی فیملیز میں عید تحائف تقسیم

  

لاہور(خبر نگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) بطور کمپنی اپنے ملازمین کی فلاح اور بہتری کے لئے وقتاً فوقتاً خصوصی اقدامات کرتی رہی ہے۔اسی سلسلے میں لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں یکم جنوری 2020سے اب تک لیسکو میں کام کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کی بیواؤں اور اہل خانہ میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے گئے۔یکم جنوری 2020سے اب تک لیسکو کے گیارہ ملازمین اپنے فرائض کو سر انجام دیتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔آج کی خصوصی تقریب کا مقصد ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا اور یہ باور کروانا تھا کہ لیسکو اپنے شہید ہونے والے ملازمین کو نہیں بھولی۔اس تقریب کے لئے کورنا ایس او پیز کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھا گیا۔اس خصوصی تقریب میں چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں محمدافضل اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید ہونے والے ملازمین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -