برانڈرتھ روڈ پرٹرانسفارمر کی لیکج سے آتشزدگی کا خطرہ،حکام نوٹس لیں،ملک اسحاق

  برانڈرتھ روڈ پرٹرانسفارمر کی لیکج سے آتشزدگی کا خطرہ،حکام نوٹس لیں،ملک ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ بریٹا)ملک اسحاق نے کہا کہ مارکیٹ میں تین دن قبل ٹرانسفارمر کو لگنے والی آگ کو تاجروں نے نہایت مشکل سے بجھایا۔ واپڈا عملہ طویل انتظار کے بعد اگر آیا بھی تو پلاسٹک باندھ کے ٹیپ لگا کے چلے گئے۔ مسلسل ٹرانسفارمر کی لیکج سے آئل نیچے گر رہا ہے جو کسی بڑھ حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹرانسفارمر کا آئل خود آگ پکڑتا ہے اس لئے اس مسئلے کو معمول کی کاروائی سمجھنے کی بجائے اسے سنجیدہ لیا جائے، ٹرانسفارمر کا تیل مسلسل لیک ہونے سے آتشزدگی کا اندیشہ اور مارکیٹ کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ برآنڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن متعلقہ ایکسئین واپڈا اور ایس ڈی ای واپڈا سے فی الفور مسئلے کا تدارک کرانے کی اپیل کرتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -