چیئرمین واپڈا کی ملازمین کو عیدالفطر پر اضافی تنخواہ دینے کی یقین دہانی

    چیئرمین واپڈا کی ملازمین کو عیدالفطر پر اضافی تنخواہ دینے کی یقین دہانی

  

لاہور(خبر نگار)چیئرمین واپڈا  لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سے باہمی ملاقات کی اورواپڈا کے ملازمین کو عیدالفطر کے موقعہ پر ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی یقین دہانئی کرائی یونین کی قیادت بزرگ مزدور  راہنماء خورشیداحمد، محمدایوب کھوکھر، اْسامہ طارق، عامر فیض،رقیب شاہ، آصف، نوشیر خان ودیگر نمائندگان نے شرکت کی اس موقعہ پر چیئرمین واپڈا نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ قومی ادارہ کی خدمات بطور عبادت سرانجام دیتے رہیں یونین نمائندگان نے اس مطالبہ کو پورا کرنے پر چیئرمین  واپڈا  کا شکریہ ادا کیا ۔

اور  واپڈا  اتھارٹی کو یقین دلایا کہ کارکن  کا  قومی ادارہ کی اعلٰی خدمت سرانجام دینے کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے- 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -