کورونا ایس ا و پیز کی خلاف ورزی پر ڈی ایچ اے میں 17ہوٹل سیل، 7منیجر گرفتار

  کورونا ایس ا و پیز کی خلاف ورزی پر ڈی ایچ اے میں 17ہوٹل سیل، 7منیجر گرفتار

  

     لاہور (سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ  کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا، ایس پی کینٹ اور اے ایس پی ڈی ایچ اے نے کی۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئیں۔ کاروائیاں ایچ بلاک مارکیٹ، ڈی ایچ اے ٹی بلاک مارکیٹ، ڈی ایچ اے فیز فائیو اور ڈی ڈی مارکیٹ ڈی ایچ اے میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران 17 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا اور 07 مینجرز کو حراست میں لیا گیا۔ 03 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔ جے بی ٹی بلاک، سب وے ٹی بلاک، گلوریہ جینز ٹی بلاک، آرٹسن ٹی بلاک، آئس کرل ٹی بلاک، ہارڈیز ٹی بلاک، اوپی ٹی پی ٹی بلاک، ذاکر تکہ ایچ بلاک، تھالی ریسٹورنٹ ایچ بلاک، کراچی بار بی کیو ایچ بلاک، میکڈونلڈ فیز فائیو، گلوریہ جینز فیز فائیو، فوڈ فارسٹ فیز فائیو، میکونگ ڈی ڈی بلاک اور ڈیلی کو ڈی ڈی بلاک کو سیل کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -