ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی ایل ڈبلیو ایم سی عملہ کی مفت ویکسی نیشن کرے گی

    ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی ایل ڈبلیو ایم سی عملہ کی مفت ویکسی نیشن کرے گی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مابین ایم او یو سائننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یو ایچ ایس   کے اشتراک سے ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام ورکرز اورعملے کی فری کورونا وائرس ٹرائل ویکسینیشن کی جائے گی۔تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کیا گیا۔تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز ڈاکٹر جاوید اکرم، رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس حاجی محمد آصف، جی ایم پلاننگ اینڈ پراجیکٹس ڈاکٹر کامران ناصر، سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ  پارٹنر شپ کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی صحت کی حفا ظت کو یقینی بنانا ہے۔

  کیو نکہ یہی ورکرز ہمارے لیے شہر میں صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں اور انکی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں اور کورونا سے ممکنہ بچاؤ کے لیے متحرک رہے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک کے لیے شکر یہ ادا کرتے ہوئے اپنے تمام ہیروز کی جانب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اس اقدام کو سلام پیش کیا۔ وی سی یو ایچ ایس جاوید اکرم نے بتایا کہ یو ایچ ایس ورکرز کو کورونا ویکسین کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے نجات کے لیے طبی سہولیات فراہم کرے گی جبکہ ویکسین نہ صرف ورکرز بلکہ انکے اہل خانہ کو بھی لگائی جائے گی۔ یو ایچ ایس سے ملحقہ تمام ہسپتالوں میں انکو فری طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ یو ایچ ایس کے تمام شعبہ جات ایل ڈبلیو ایم سی کو شہر میں کوڑے کی مقدار کر کم کرنے اور موثر انداز میں تلف کرنے میں بھی معاونت فراہم کریں گے۔مزید براں تقریب کے اختتام پر موجود تمام ورکرز کو کورونا ویکسین بھی لگائی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -