معاشی اعشاریوں کی بہتری کیلئے کورونا کو شکست دینا ہو گی،صدام اطہر

معاشی اعشاریوں کی بہتری کیلئے کورونا کو شکست دینا ہو گی،صدام اطہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ملک میں جنم لینے والی تشویشناک صورتحال میں وبا کے وار سے ملک وقوم کو بچانا ملکی استحکام اور معاشی اعشاریوں کی خوشحالی برقرار رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ دنیا میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے خوفناک حالات دیکھ کر وبا کے اثرات سے بچیں دنیا  جانی و مالی شرح میں بھاری نقصان اٹھارہی ہے ۔ پاکستان میں وبا کی شدت میں روک تھام کیلئے عوام سینٹائزر اور ماسک پر لازمی عمل کریں۔ 

 وبا کے اثرات سے اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتیں جانیں محفوظ بنائیں۔ رش اور ہجوم میل جول اور کام والی جگہوں پر سماجی فاصلے زندگی کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حکومت سیکورٹی اداروں پاک فوج رینجرز پولیس اور محکمہ صحت کی گردش زدہ حالات میں دنیا بھر کے خوفناک حالات کی طرح پاکستان میں وبا کے بڑھنے کو روکنے کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے عوام کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے پاک فوج کے افسران جوان محکمہ صحت کا عملہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس وبا کیخلاف وطن کی محبت میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ حکومت اس مشکل گھڑی میں قوم کے قدم لڑکھڑانے سے بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ پاکستان کے وسائل اور کاروباری حالات وبا کے پھیلنے کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ حکومت بزنس سیکٹر کو ریلیف دے کاروبار بند ہونے سے بچائے جائیں۔ لاک ڈاون اور بندشیں ملکی معیشت کی کمر توڑ دیں گی۔