ڈاکٹر زاہد منیر عامر کا یونان پر سفر نامہ”سقراط کا دیس“شائع ہو گیا

ڈاکٹر زاہد منیر عامر کا یونان پر سفر نامہ”سقراط کا دیس“شائع ہو گیا

  

 لاہور(پ،ر)مختلف خطوں کے لوگوں سے ملنااور ان کی تاریخ، تہذیب اور طرزِحیات کے بارے میں جاننااور سمجھنازندگی کی بڑی نعمتوں میں سے ہیں۔اس ذریعے سے حاصل ہونے والا علم، دانش مندانہ ثروت مندی اور مسرت کا ایک انمول ذریعہ ہوتاہے۔ یہ بات پاکستان میں یونان کے سفیر ایندریاس پاپاس تاورو نے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کے سفرنامہ یونان ”سقراط کا دیس“ کی اشاعت پر کہی۔انھوں نے ڈاکٹر زاہد منیرعامرکی مساعی پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کہ انھوں نے عالمانہ اور  انسان دوستی پر مبنی وہ روش اختیارکی ہے جسے ہم سب عزیز رکھتے ہیں۔ انھوں نے یونان کا تفصیلی دورہ کرکے اپنی عمیق حساسیت، علم اور قدردانی کے ساتھ اس خطے اور یہاں کی تاریخ کو ماضی بعیدسے عصرحاضر تک دریافت کیا۔

،  پنجاب یونی ورسٹی لاہورکے ادارۂ زبان وادبیات اردوکے ڈائریکٹر اور معروف ادیب، شاعر، محقق اور اقبال شناس پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامر کاسفرنامہ یونان”سقراط کا دیس“ کے عنوان سے حال ہی میں قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہورسے کتابی صورت میں شائع ہواہے۔ اس سفرنامے میں زہرہ یا ایفرودائتی کے اصل مجسمے،افلاطون کی اکیڈمی، دنیاکی تاریخ کے قدیم معبد ایکروپولس، عیسائیت کی تاریخ میں کلیدی اہمیت رکھنے والے پہاڑی کے وعظ کے محل وقوع، یونان قدیم وجدید میں عورت کے مقام،یونان کے نیشنل آرکیالوجیکل میوزیم، ارسطو کے مقبرے کے حوالے سے بالکل نئی معلومات پیش کی گئی ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -