وقف املاک بورڈ ایجوکیشن ونگ کی اساتذہ ڈسپیریٹی الاؤنس سے محروم
لاہور(پ ر)متروکہ وقف املا ک بورڈ کے زیر اہتمام ایجو کیشن ونگ کی اساتذہ25فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس سے محروم،الاؤنس کی منظوری کے لیے بورڈ میٹنگ سے ایجنڈا آئٹم غائب کر دیا گیا۔ اساتذہ کا بورڈممبران سے تنخواہ میں منظور شدہ الاؤنس شامل کیے جانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان ایجو کیشنل ونگ کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ 25فی صدر ڈسپیرٹی الاؤنس تانہ دیا گیا ہے۔اس ضمن میں اساتذہ نے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کو استدعا کی کہ تمام بورڈ ملازمین کو الاؤنس دیا جا رہا ہے تاہم ایجو کیشن ونگ کے ملازمین کو اس سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بورڈممبران سے الاؤنس کی باقاعدہ منظوری کے لیے ایجنڈا غائب کر دیا گیا تاکہ معاملہ بورڈ ممبران تک نہ پہنچ سکے۔اساتذہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا الاؤنس انکی تنخواہوں میں شامل کیا جائے۔