حکومت بزنس سیکٹر پر مزید پابندیوں کا سلسلہ ترک کرے،شیخ عبدالمتین

حکومت بزنس سیکٹر پر مزید پابندیوں کا سلسلہ ترک کرے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کرونا ایس او پیز کے حوالے سے سماجی حکمت عملی موثر اور احسن اقدام مگر پابندیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نکلنے کیلئے غیر موثر اقدامات ملکی معاشی حالات کو مزید مشکلات سے دوچار کریں گے۔ حکومت حالات کو بہتر کرنے کیلئے بزنس سیکٹر پر مزید پابندیوں اور بندشوں پر غور کا سلسلہ ترک کرے۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ گاڑیوں ٹرک ٹرالہ ٹرانسپورٹ کو تحفظ اور ٹرانسپورٹر کی مشکلات دور کی جائیں۔

 حکومت ملک میں جاری مہنگائی بے روزگاری سے پیدا ہونے والے بحران میں کاروباری طبقے کی سرگرمیوں کو موثر بنائے اور متاثر ہونے سے بچانے کیلئے راہ ہموار کرے۔ ٹرک ٹرالہ ٹرانسپورٹرز کو ٹول ٹیکسز اور دیگر سفری ٹیکسز میں سبسڈی دی جائے۔ ٹرک ٹرالہ ٹرانسپورٹرز کی بھاری سرمایہ کاری اور وبا زدہ حالات نے کام ٹھپ کرکے رکھ دیئے ہیں۔ حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ریفارمز لے کر آئے تاکہ اس شعبے کی محرومیوں اور مسائل کا ازالہ ہوسکے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات ہیوی ٹرانسپورٹ کے سپیئر پارٹس میں ٹرک ٹرالہ ٹرانسپورٹرز کیلئے سبسڈیز کا اعلان کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -