رمضان بازار میں سرکاری اہلکار پر تشدد افسوسناک ہے،عمیر انجم

رمضان بازار میں سرکاری اہلکار پر تشدد افسوسناک ہے،عمیر انجم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائند ے سے)ڈپٹی کمشنر آفس اسٹاف ایسوسی ایشن کے یونین کلرک شاہد یعقوب پر جلو رمضان بازار میں ٹاؤن انتظامیہ کے اہلکاروں کا چینی اور آٹا کی خورد برد سے منع کرنے پرتشدد اور  جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے جعلی میڈیکل رپورٹ جمع کروانے پر اسٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے مذمتی قرارداد منظور۔ اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمیر انجم نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک سے اس شدید ناانصافی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  اگر ڈپٹی کمشنر لاہور کے اسٹاف کے ساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے تو عام عوام کا کیا حال ہوگا۔لہذا ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک اس واقعے کا نوٹس لیں۔