انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں،چودھری ظہیر الدین

   انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں،چودھری ظہیر الدین

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان اصلاحات سے نہ صرف دھاندلی کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا بلکہ صاف اور شفاف انتخابات سے جمہوری اقدار پروان چڑھیں گی۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے اور سیاسی بلوغت کا ثبوت دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات کے عمل میں شریک ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انتخابی اصلاحات کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

  تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین میں ترامیم کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ووٹ کو عزت دینا چاہتی ہے تو وہ انتخابی اصلاحات کی حمایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم سے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔ اپوزیشن سیاست برائے سیاست کی بجائے مثبت طرزعمل اپناتے ہوئے ملک و قوم کی بہتری کے لئے آگے آئے۔ چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی اور نتائج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -