پروفیسر ڈاکٹر شاہدسرویا لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر شاہدسرویا لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

  

  لاہور(پ ر)پروفیسر ڈاکٹر شاہد سرویا نے لاہور لیڈز یونیورسٹی کو بطور وائس چانسلر جائن کر لیااس سے قبل وہ منہاج یونیورسٹی میں بطور پرو وائس چانسلر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں،ڈاکٹر شاہد سرویا کے لیڈز یونیورسٹی کا چارج سنبھالنے پر چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو،ایم ڈی اسد منظوروٹو،ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹواور فیکلٹی ممبران نے ان کی تعیناتی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے آنے سے ادارہ مزید ترقی کرے گا،ڈاکٹر شاہد سرویا کاکہنا ہے کہ وہ ادارے کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -