عقیدہ ختم نبو ت ؐ پر وزیر اعظم کا موقف امت کی ترجمانی ہے،علماء

عقیدہ ختم نبو ت ؐ پر وزیر اعظم کا موقف امت کی ترجمانی ہے،علماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک بھر کے علماء  و مشائخ اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے قوانین اوراسلامک فوبیا پر وزیر اعظم پاکستان کا موقف پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔ یورپی یونین کی اطلاعات پاکستان دشمن لابیوں کے پراپیگنڈہ پر مبنی ہیں، توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ہے۔جبری مذہب کی تبدیلی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے  یہ بات چیئرمین پاکستان علماء  کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز،پیر نقیب الرحمن، علامہ افتخار حسین نقوی، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ علامہ سید ضیاء  اللہ شاہ بخاری، جمعیت علماء  اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی، صوبائی وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سعید الحسن شاہ، مولانا محمد خان لغاری، علامہ محمد حسین اکبر، مفتی محمد زبیر، پیر روح الامین، پیر آف مانکی شریف، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا اسد زکریا قاسمی،مولانا محمد شفیع قاسمی،قاری محمد حنیف بھٹی، علامہ طاہر الحسن، علامہ غلام اکبر ساقی، مولانا قاسم قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسلم صدیقی اور دیگر علماء  و مشائخ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور اعتدال کا دین ہے۔ دین اسلام کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہ ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -