یونیورسٹی گجرات نے بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف گجرات نے بی اے،بی ایس سی نتائج2020 کا اعلان کردیا۔جن کے مطابق پنجاب کالجزکی ہونہار طالبات نے بی ایس سی کی پہلی تین پوزیشنز حاصل کر لیں۔ نتائج کے مطابق پنجاب کالجز کی طالبات طیبہ نے 695/800نمبر لیکر پہلی پوزیشن، امینہ رانی نے 689/800 نمبروں کے ساتھ دوسری اورلائبہ ماجدنے 673/800 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔نما یاں پو زیشز حا صل کر نے والی طالبات نے اپنی کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا کرم،ماں باپ کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا علاوہ اذیں ان شاندار کامیابیوں پر پنجاب کالجز کی انتظامیہ، پرنسپلز، اساتذہ اور طالب علموں نے طالبات اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کی