حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے باوقار طریقہ اختیار کرے،محمد اصغر

حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے باوقار طریقہ اختیار کرے،محمد اصغر

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے باوقار طریقہ کار اختیار کرے وزیر اعظم اپوزیشن رہنماؤں کو خود بلائیں اور الیکشن میں اسٹبلشمنٹ کے کردار کے خاتمے اور انتخابی اصلاحات کو زیر بحث لائیں یہ کام فواد چوہدری کے بس کی بات نہیں ہے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کے لیے اپنائے گئے طریقے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا لگتا ہے گزشتہ حکومتوں کی طرح موجود حکومت بھی میڈیا میں ہی انتخابی اصلاحات کرنا چاہتی ہے کسی سطح پر سنجیدگی نظر نہیں آرہی محمد اصغر نے کہا فیصلے مسلط کرنے کی بجائے مشاورتی عمل کے لیے وزیر اعظم اگے بڑھیں اور تمام جماعتوں کو دعوت دیں اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے اور دیگر اصلاحات کے لیے طویل مشاورت کے بعد فائنل ہونے والی تجاویز کو پارلیمنٹ میں لائیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -