مانگا منڈی پریس کلب کی یوم آزادی صحافت کے موقع پر تقریب

مانگا منڈی پریس کلب کی یوم آزادی صحافت کے موقع پر تقریب

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی شہر میں یوم آزادی صحافت کے سلسلہ میں پریس کلب مانگا کے زیراہتمام تقریب پریس کلب کے صدر شیخ میاں محمد عامر اور جنرل سیکرٹری عطا اللہ بھٹی کی صدارت میں ہوئی میاں عامر نے پر تکلف افطاری کا اہتمام کیا،  پھولنگر سے سینئر صحافی حاجی محمد رمضان، چوہنگ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد ندیم،صلابت نوشاہی کے علاوہ دیگر ساتھی اورمانگا منڈی سے 40 سال سے صحافت سے منسلک سینئر ترین صحافی ملک ممتاز حسین، رانا محمد اشفاق، تنویر احمد خان، 40 نیوز چینل کے سپیشل رپورٹر ملک رضوان الہی، رضا نقوی کے علاوہ علاقہ کے درجنوں صحافیوں نے شرکت کی۔ ملک ممتاز حسین نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے دن رات ایک کیا ایک ذمہ دار صحافی بہت مشکل سے گزر کر چھپے ہوئے حقائق عوام کے سامنے لاتا ہے۔ موجودہ حکومت کو چا ہیے کہ صحافی برادری کی آزادی کا خیال رکھے اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -