پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

      پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب بھر کے پارٹنر سکولوں کے لیے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق پنجاب بھر کے 26لاکھ بچوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT) 20جون سے 10جولائی تک لیے جانے کا امکان ہے  سکول مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ طلباء کو گھر سے حل کرنے کے لیے مختلف اسائنمنٹس، ورک شیٹس، ہوم ورک اور ٹیسٹ دیں تاکہ وہ آنے والے کیو اے ٹی کے لیے بہتر انداز میں تیاری کر سکیں۔

 اور اساتذہ کو تاکید کریں کہ وہ طلباء سے رابطہ میں رہیں اور آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کو آنے والے QATکے لیے تیار کریں۔ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے لیے سلیبس پیف کی ویب سائٹ پر فروری 2021میں ہی اپ لوڈکر دیا گیا تھا۔کیو اے ٹی میں اے ایل پی کا 50%سلیبس شامل کیا گیا ہے جو کہ کل سلیبس کا 25% بنتاہے۔کیو اے ٹی میں حسب سابق چار مضامین ریاضی، اردو، جنرل سائنس، اور انگلش شامل ہونگے تاہم کورونا کے پیش نظر انگریزی کے مضامین میں فیل ہونے والے بچوں کا رزلٹ سکول کے مجموعی رزلٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ٹیسٹ اُن بچوں کا لیا جائے گا جو فروری، مارچ 2021میں کی جانے والے SISویری فیکیشن کے دوران ویریفائیڈ پائے گئے اور 31مارچ 2021تک SISمیں ایکٹو تھے۔ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ 12اپریل 2021کو ہونے والی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کیا گیاتھا۔مزید معلومات کے لیے پیف کی ویب سائیٹ پر تفصیلی مراسلہ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -