حکومت غریب طبقات کا معیار زندگی بلندکرنا چاہتی ہے،بابر حیات تارڑ

حکومت غریب طبقات کا معیار زندگی بلندکرنا چاہتی ہے،بابر حیات تارڑ

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)پنجاب حکومت غریب طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات اْٹھا رہی ہے۔اس ضمن میں سرکاری اداروں میں اصلاحات کے ذریعے خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر کیا گیا ہے اور سرکاری محکموں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ان کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے یہ بات سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بابر حیات تارڑ نے دیہی مراکز مال، ریو نیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل گرداوری، ڈیجیٹل روزنامچہ، ون ونڈو رجسٹریشن اینڈ میوٹیشن، پٹواریوں کی بھرتی اور ترقی سمیت دیگر امور پر متعلقہ ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش رفت کا جائزہ لیا اور ان امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -