بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے جس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے: چودھری سرور 

بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے جس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا ریسکیو 1122 کے شہید اہلکاروں کیلئے فلاحی اداروں کیساتھ مل کر ”شہید فنڈز“کے قیام کا فیصلہ جبکہ شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خر اج تحسین پیش کر نے کیلئے خصوصی وال سمیت دیگر اقدامات کا بھی اعلان کرد یا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ فائیرفائٹر ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقدکی گئی۔ تقر یب میں گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقعہ پر ریسکیو1122کے ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت مختلف شعبوں میں بہتر ین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نیوالے ریسکیو1122کے اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر بہتر ین کارکردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے اہلکاروں کو ایوارڈز سے بھی نواز ا گیا جبکہ شہید ہونیوالے اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے ہر صورت بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے مکمل عملددرآمد کیا جائے۔ ریسکیو1122کے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں آگ لگنے کے مختلف واقعات میں ریسکیو1122نے بر وقت کاروائیاں کر کے 490ارب روپے کے نقصان سے پنجاب کو بچایا ہے اور کوروناوباء  کے دوران بھی ہمارے اہلکار فر نٹ لائن پر نظر آئے ہیں ْاس موقع پرڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کثیرالمنزلہ عمارتوں، صنعتوں اور گوداموں میں فائر سیفٹی کوڈ کے مطابق فائر ہائیڈرنٹس، ایمرجنسی ایگزٹ سیڑھیاں اور الارم سسٹم لگائیں تقریب کے اختتام پر، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ساتھ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبائی سطح پر پانچ بہترین ریسیکیورزجن میں لیڈ فائر ریسکیو قصور محمد ریاض، فائر ریسکیو راولپنڈی ثاقب نواز، ڈی آر قصور مدثر علی، محسن ممتاز ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، اور ریسکیو ڈرائیور روہیل بشیر شامل ہیں کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ 2021 پیش کیا۔ 
گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -